چاند کا اعلان رات 10 بجے کیسے ہوا؟

جمعرات 23 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا اور عید کس دن منائی جائے گی؟ عوام اس سوال کا جواب جاننے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے منتظر ہی رہتے ہیں اور اچانک پتہ چلتا ہے کہ عید یا رمضان کا دن آ چکا ہے۔

گزشتہ رات بھی یہی ہوا۔ سب لوگ سمجھ رہے تھے کہ چاند تو نظر نہیں آیا لہذا سونے کی تیاری ہی کی جائے، ایسے میں پانچ گھنٹے جاری رہنے والے طویل اجلاس کے بعد بالآخر رات 10 بجے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ صبح روزہ ہو گا۔

اور وہ لوگ جو صبح ناشتے کا پلان بنا رہے تھے ، چاند کا اعلان ہوتے ہی رات گئے دودھ  دہی کی دکانوں پر لائن میں کھڑے رہے ۔

 سوشل میڈیا صارفین نے رویت ہلال کمیٹی کے دیر سے اعلان کرنے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ رات کو دس بجے کون سا چاند نکلتا ہے

 سحرش نامی صارف نے رویت ہلال کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ہلال کمیٹی تھوڑا اور انتظار کر لیتی تو سورج بھی نظر آ جاتا۔

https://twitter.com/sehriish_PTI/status/1638598313665544192?s=20

کوئی رویت ہلال کمیٹی سے ناراض نظر آیا تو کسی کو مفتی منیب الرحمن کی یاد ستانے لگی۔ سیف اعوان نامی ٹویئٹر صارف نے لکھا کہ مفتی منیب الرحمان ہوتے تو ایسا کچھ بھی نہ ہوتا جو ابھی ہوا ہے۔

کوئی رویت ہلال  کمیٹی سے ناراض نظر آیا تو کوئی یہ شکوہ کرتا رہا  کہ روزہ آ گیا لیکن ہم  دہی نہیں جما سکے۔

چاند دیکھنے کا اعلان رات 10 بجے کیسے ہوا؟ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثاقب بشیر لکھتے ہیں کہ چاند دیکھنے کی اطلاع سے لے کر سائنسی و شرعی چھان بین کے بعد ہی فیصلہ سنایا گیا۔

عمومی طور پر یہ رائے بھی ہے کہ صرف رمضان اورعید کے چاند کو ہی کیوں متنازع بنایا جاتا ہے اور ایک ہی دن پر سب متفق کیوں نہیں ہوتے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp