غزہ،معصوم شہریوں پر اسرائیل کی بربریت جاری، ہلاکتوں کی تعداد 35ہزار سے تجاوز

اتوار 26 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی عوام پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے، رفح میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے جن کا دائرہ اب کیریم شالوم اور رفح کے سرحدی راستوں تک پھیل گیا ہے، 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے ابتک اسرائیلی حملوں سے جاں بحق ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں اہم سرحدی گزرگاہیں بند ہونے اور اسرائیل کی جانب سے امدادی ٹیموں کو اجازت نہ ملنے کے باعث شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی شدید مشکلات سے دوچار ہے، گزشتہ ایک ہفتے تک رفع سے تقریباً 815,000 افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ شمالی غزہ سے ایک لاکھ لوگوں نے انخلا کیا ہے۔

ان علاقوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انرا) کی پناہ گاہیں خالی ہو گئی ہیں۔ بیشتر پناہ گزین وسطی غزہ کے علاقے خان یونس اور دیر البلح کا رخ کر رہے ہیں۔

عالمی اداراہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور ہیلتھ کلسٹر کے مطابق طبی مراکز کے قریبی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کے احکامات اور وہاں پر جاری عسکری کارروائیوں کے نتیجے میں طبی خدمات کی بحالی مزید متاثر ہو رہی ہے۔

اس وقت ‘انرا’ ہی غزہ میں طبی خدمات فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، غزہ میں انرا کے زیراہتمام 100 سے زیادہ طبی مراکز اب بھی فعال ہیں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے جاں بحق ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد 35 ہزار 709 جبکہ 79 ہزار 990 افراد زخمی ہوچکے ہیں، اقوام متحدہ کے 191 امداد کارکن بھی اسرائیلی بربریت کا نشانہ بنے، مغربی کنارے میں 117 بچوں سمیت 489 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل