میڈ اِن پاکستان کا لوگو بیرون ملک جانا بڑی کامیابی ہے، وزیر تجارت جام کمال

پیر 27 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ میڈ ان پاکستان کا لوگو بیرون ملک جانا پاکستان کی اہم کامیابی ہے۔ اس وقت پاکستان ٹوبیکو کمپنی کا شمار پاکستان میں زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں ہوتا ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے زیر اہتمام میڈ ان پاکستان 3.0 پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہاکہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی جانب سے برآمدات کے شعبے میں قدم رکھنا اہم ہے۔ اس وقت مختلف اشیا کی ویلیو ایڈیشن کی ضرورت ہے اور پی ٹی سی اس میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم اور حکومت خوشحال پاکستان دیکھنا چاہتی ہے۔ ہم نے پاکستان میں کاروبار کے ماحول کو دوستانہ بنانا ہے۔

پاکستان جاپان کو 50 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کرے گا، ایم ڈی پاکستان ٹوبیکو

اس موقع پر پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ایم ڈی علی اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی سب سے پہلی بین الاقوامی کمپنی تھی۔ پاکستان میں تیار کردہ جدید ترین تمباکو فری نکوٹین پاؤچز جاپان کو ایکسپورٹ کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے 2019 میں ایکسپورٹ پروگرام شروع کیا تھا۔ ابھی تک ہم 157 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ کرچکے ہیں جبکہ پاکستان 3.0 پروگرام کے تحت پاکستان جاپان کو 50 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کرے گا۔

علی اکبر نے کہاکہ گزشتہ 5 سالوں میں پی ٹی سی ملکی خزانے میں ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں 680 ارب روپے جمع کروا چکی ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کی حکومت سے تعاون کی درخواست

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری کمپنی اپنی جدید مصنوعات کے لیے نئے مواقع اور مارکیٹس کی تلاش میں رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کی بہتری میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں۔ ہم حکومت پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس شعبے کے لیے درست ریگولیٹری اور مالی رجیم کے ذریعے ہمارے ساتھ جاری اس تعاون کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ کاروباروں کو مزید بڑھنے کا موقع ملتا رہے۔

ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا پیسفک، مڈل ایسٹ و افریقا، برٹش امریکن ٹوبیکو مائیکل ڈیجانوزک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے ایکسپورٹ پروگرام کو نئی بین الاقوامی مارکیٹ میں وسعت دینے سے ترقی کے ایک نیا سفر شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟