حج درخواستوں کی وصولی جاری، عازمین کی اسپانسرشپ اسکیم میں دلچسپی بڑھ گئی

جمعہ 24 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری حج اسکیم کے لیے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسپانسر شپ اسکیم میں درخواست گزاروں کی دلچسپی بڑھتی دکھائی دیتی ہے۔

وزارت حج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 مارچ تک 26 ہزار سے زائد درخواستیں بینکوں میں موصول ہوئی ہیں جن میں سے اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بیرون ملک سے ڈالر منگوانے والے درخواست گزاروں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حج درخواست گزاروں کی سہولت کے لیے بینکوں کو مزید ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی بیرون ملک سے بنوایا گیا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بھی بینک میں جمع کروا سکتے ہیں اور مشکل کی صورت میں سادہ صفحے پر بیان حلفی بینک میں جمع کرواسکتے ہیں لیکن پاکستان واپسی پر حج پرواز سے پہلے پاکستان سے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بنوا کر بینک میں جمع کروانا ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست گزار منظور شدہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا کر درخواست جمع کروا سکتے ہیں تاہم حج کے لیے روانگی سے قبل مکمل ڈوز لگوا کر بینک میں سرٹیفیکیٹ جمع کروانا ہو گا جبکہ نادرا کے علاوہ غیر ملکی ویکسین سرٹیفیکیٹ بھی قابل قبول ہو گا۔

نامزد بینک حج درخواستیں 25 اور 26 مارچ کو بھی وصول کی جائیں گی اور اسپانسرشپ بھجوانے والے کا عازمین حج سے خونی رشتہ ہونا ضروری نہیں ہے تاہم رقم کے ہمراہ عازم حج کا نام، شناختی کارڈ اور رابطہ نمبربھجوانا لازم ہے۔ درخواست گزاروں کی آسانی کے لیے آسان اکاؤنٹ کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر15 لاکھ کی جا چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حجاج کرام کو سعودی عرب میں قربانی کا کوپن خود خریدنا ہو گا جس کے لیے پاکستان حج مشن سعودی عرب میں رہنمائی کرے گا۔ قربانی کوپن کی رقم 700 تا 1000 ریال ہو سکتی ہے۔

ریگولر اسکیم کے سمندر پار درخواست گزار پاکستان میں نامزد فرد کے ذریعے حج درخواست جمع کرائیں تاہم پیکیج میں ممکنہ بچت کے حصول کے لیے پاکستان پہنچ کر بینک اکاؤنٹ کھلوانا لازم ہو گا۔ حج درخواستیں نامزد بینکوں کے ذریعے ہی پراسس ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟