محمد شیراز کو دیکھ کر وی لاگنگ شروع کرنے والا گلگت کا آحل کون ہے؟

بدھ 29 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر شیراز کے وی لاگ سے متاثر ہوکر وی لاگنگ شروع کرنے والے آحل کا تعلق گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقے یاسین سے ہے۔

آحل نے بھی شیراز کی طرح یوٹیوب چینل ’آحل ویلیج وی لاگ‘ کے نام سے بنایا جس کے 6 ہزار سبسکرائبر ہیں۔

مزید پڑھیں

آحل نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے وی لاگ میں گلگت بلتستان کے خوبصورت مقامات دکھاتا ہوں، گلگت بلتستان کا ہر علاقہ خوبصورت ہے، شروع میں مزاحیہ ویڈیوز بناتا تھا مگر شیراز کی دیکھا دیکھی وی لاگنگ شروع کی ہے اور آگے بھی وی لاگ بناؤں گا۔

آحل نے پاکستان کے مشہور وی لاگر عمران ریاض اور ڈکی بھائی کو گلگت بلتستان آنے کی دعوت دی اور ان کے ساتھ وی لاگ بنانے کی بھی خواہش ظاہر کی ہے۔

آحل نے تمام اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ بہت جلد سلور بٹن حاصل کرکے شیراز کی طرح بڑا وی لاگر بنوں گا۔

آحل کے چچا امان علی شاہ نے بتایا کہ شیراز کو والد نے وی لاگنگ سے روکا ہے کیونکہ اس کی تعلیم متاثر ہورہی تھی مگر آحل تعلیم کے ساتھ ساتھ وی لاگنگ بھی کرتا ہے اور یہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ اس سے اس کی تعلیم متاثر نہیں ہورہی۔

انہوں نے کہاکہ آحل نے جب سے وی لاگنگ شروع کی ہے اس میں خوداعتمادی بڑھ گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp