اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے ان کی قربانیوں کو سراہا ہے تو یہ ان کی بڑائی ہے، ان سے 35 سال پران تعلق ہے جو آئندہ بھی رہے گا۔
مزید پڑھیں
’وہ وضع دار آدمی ہیں، آپ نے ان کی باتیں سن لی ہیں یہ ان کا بڑا پن ہے، لیکن جہاں تک اس سیاست کی بات ہے جس کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے میں اس سے متفق نہیں ہوں۔‘
بدلتے ہوئے سیاسی حالات میں عمران خان کے لیے سازگار ماحول کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر شاہد خاقان عباسی کا دوٹوک کہنا تھا کہ وہ ماحول کے نہیں بلکہ عوام کی رائے کے حق میں ہیں۔
حکومت کو درپیش اقتصادی چیلنجز کے پیش نظر موجودہ حکومت کب چلے گی؟ اس سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب تک لانے والے چاہیں گے یہ حکومت چلے گی
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ادارے کے اغراض و مقاصد سے زیادہ واقف نہیں ہیں لیکن پھر بھی اس کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔