کیا عمران خان کا ایکس(ٹوئٹر) اکاؤنٹ بند ہونے والا ہے؟

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کے بارے میں ایف آئی اے نے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کی پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایف آئی اے سائبر وِنگ کا انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق 26 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کے آفیشل ایکس ہینڈل سے شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے ایک من گھڑت اور پروپیگنڈا ویڈیو ٹویٹ کی گئی۔

بانی پی ٹی آئی  اِس وقت خود اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ اُن کا آفیشل ہینڈل پروپیگنڈا ویڈیو اپ لوڈ  کے لیے استعمال کیا گیا۔

شیخ مجیب الرحمان کے حوالے سے اپ لوڈ ہونے والے ویڈیو کلپ پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سائبر وِنگ  پی ٹی آئی کے 4 لوگوں سے بات چیت کرے گا،جن میں عمران خان، بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور رؤف حسن شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی ٹیم اِس بات کا تعین کرے گی کہ ویڈیو ٹویٹ عمران خان نے خود کیا یا اُن کی اجازت سے کیا گیا۔ یہ بھی دیکھا جائے گا کہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کس نے تیار کیا اور کس نے چلایا۔

اگر  اکاؤنٹ ہولڈر کی طرف سے ایسا کیا گیا تو اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ اگر ان کی طرف سے ایسا نہیں ہوا تو انہیں اپنا ایکس اکاؤنٹ غیر قانونی طور پر استعمال ہونے پر اپنا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے تحریری ایپلیکیشن دینا پڑے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز