کیا لاہور کا جناح اسپتال مریم نواز کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے؟

جمعرات 30 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پنجاب نے جناح اسپتال لاہور کے نام کی تبدیلی سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو فرضی اور جعلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب میں کسی اسپتال کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے منسوب ایک ایسا نوٹیفکیشن شیئر کیا گیا جس میں اعلان کیا گیا کہ بورڈ آف مینجمنٹ، علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح اسپتال لاہور کی جانب سے پاس کردہ قرارداد میں علامہ اقبال میڈیکل کالج، جناح اسپتال لاہور سے منسلک انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی زیر تعمیر بلڈنگ کا نام ’ مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (ایم این آئی سی وی ڈی) لاہور رکھا گیا ہے۔

حکومت پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر اپنی پوسٹ کے ساتھ جعلی نوٹیفکیشن کی کاپی کو شیئر کرتے ہوئے اسے فرضی اور جعلی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب کے کسی ادارے کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا۔

عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ حکومت پنجاب کے بارے میں یہ فیک نوٹیفکیشن زیر گردش ہے، جس کی سختی سے تردید کی جاتی ہے، کسی اسپتال کا نام نہیں بدلا جا رہا۔

واضح رہے کہ یہ نوٹیفکیشن سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے تاہم اس پر سیکریٹری کے دستخط موجود نہیں ہیں، نوٹیفکیشن کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بھی مارک کی گئی ہے جب کہ نوٹیفکیشن کے آخر میں فاطمہ نورین سینیئر پلاننگ آفیسر ٹو کا نام اور دستخط بھی موجود ہیں، تاہم ان کے دستخط اصل ہیں یا جعلی ہیں اس کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

راولاکوٹ دھرنے میں ٹی ٹی پی اور ایکشن کمیٹی کا مبینہ گٹھ جوڑ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش

سائرہ عطا لسبیلہ ڈویژن کی پہلی کمشنر مقرر، بلوچستان میں خواتین کی قیادت کا نیا سنگِ میل

آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن میں کانٹے کا مقابلہ، ن لیگ 8 سیٹوں پر آگے، پیپلز پارٹی کو 5 پر برتری حاصل

کویت کے وزیر خارجہ 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان