صوبہ پنجاب کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار نے متفقہ قرار داد منظور کرلی ، جس میں پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی۔ جبکہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کی بھی مذمت کی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے صدراشتیاق اے خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین شکنی کی جبکہ سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کرتوہین عدالت کی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار کی نائب صدر ربیعہ باجوہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی جماعت ہے، اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں۔ پی ٹی آئی کےعہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کی ہم مذمت کرتے ہیں۔














