ٹام کروز نے موٹر سائیکل سمیت چھلانگ لگا دی

پیر 9 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکار ٹام کروز نے پہاڑ کی چوٹی سے موٹر سائیکل سمیت چھلانگ لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اداکار ٹام کروز نے سب سے خطرناک اسٹنٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے پہاڑ کی بلند چوٹی سے موٹر سائیکل سمیت چھلانگ لگا دی۔

ٹام کروز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خطرناک اسٹنٹ کی ویڈیو بھی شیئر کر دی۔ مشن امپوسیبل 7 کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے موٹرسائیکل چلاتے ہوئے پہاڑ کی ایک چوٹی سے چھلانگ لگائی۔

ٹام کروز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ ویڈیو 9 منٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح اداکار ٹام کروز نے اپنی زندگی کا سب سے مشکل اسٹنٹ کامابی سے کیا۔

پہاڑ سے چھلانگ لگانے کے لیے پہاڑی چوٹی پر خصوصی ٹریک بنایا گیا تھا اور ٹام کروز نے پیرا شوٹ پہن کر چھلانگ لگائی۔ اس موقع پر ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا گیا جس کے ذریعے تمام منظر کی عکس بندی کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رواں برس 51 ہزار پاکستانی مسافروں کو مختلف وجوہات پر آف لوڈ کیا گیا، ڈی جی ایف آئی اے

صدر نے دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس کر دیا! اس بل میں ہے کیا؟

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں