عید الاضحی پر عوام زیادہ سے زیادہ کتنی چھٹیاں انجوائے کر سکیں گے؟

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عیدالاضحیٰ کو صرف 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں، اور پاکستانیوں کو تقریباً ایک ہفتہ طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کی امید ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ تر امکان ہے کہ عید 17 جون کو منائی جائے گی، تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگر پاکستان میں ذوالقعد کا مہینہ 29 دنوں پر مشتمل ہے، تو ذوالحج 8 جون کو شروع ہو گا، جس کے نتیجے میں عید الاضحیٰ 17 جون کو منائی جائے گی۔تاہم اگر ذوالقعد کا مہینہ 30 دن تک بڑھ جائے تو ذوالحج کا آغاز  9 جون کو ہوگا اور عید 18 جون کو ہوگی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری سالانہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق عیدالاضحی کی تعطیلات 17 سے 19 جون تک ہوں گی، تاہم زیادہ تر دفاتر ہفتے میں 2 دن بند رہنے کی وجہ سے یہ چھٹیاں 15 جون سے شروع ہوں گی، یعنی پاکستانی 5 دن چھٹیوں کے مزے اٹھا سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں