جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

اتوار 2 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزم محمد حسن فلائٹ نمبر OD135 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹ پر چائنا کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔ ملزم کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر آمد و روانگی کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں، مذکورہ اسٹمپس کے حوالے سے سسٹم میں کسی قسم کا ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزم کے پاسپورٹ پر عمان کی بھی جعلی آمد و روانگی کی مہریں پائی گئیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 2200 ملائیشین رنگٹ کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ ویزا اور جعلی مہریں لگوائیں۔ ملزم کو بعد ازاں مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں