سول ایوی ایشن ایئرکرافٹ کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ

منگل 4 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لیے فلائٹ کیلیبریشن اور فلائٹ پروسیجر ڈیزائن کا سنگ میل طے کرلیا گیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن کی پریس ریلیز مطابق سول ایویشن کے کیلیبریشن ایئرکرافٹ نے نئے رن وے پر کامیابی سے لینڈنگ کی۔

واضح رہے کہ ملکی ہوائی اڈوں پر رن ویز کی تعمیر کے بعد فضائی آپریشن سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مخصوص طیارے کے ذریعے لینڈنگ اور ٹیک آف کے مجموعی امورکی جانچ کی جاتی ہے۔

کیلیبریشن فلائٹ کو ایئرپورٹ پہنچنے پر ریسکیو اینڈ فائر فائیٹنگ سروسز کی جانب سے روایتی واٹر کینن سیلوٹ پیش کیا گیا۔

یہ اہم کامیابی چینی اور پاکستانی پروجیکٹ ٹیموں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ہوائی اڈے کے اس سال کی چوتھی سہ ماہی میں مکمل اور آپریشنل ہونے کا امکان ہے۔

نئے گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تکمیل سے گوادر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ترقی آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں موبائل فون اسمبلنگ میں 102 فیصد اضافہ، حقیقی صنعتی ترقی کی علامت ہے؟

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

ویڈیو

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں