بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فواد خان کی یاد کیوں ستانے لگی؟

بدھ 5 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی تعلقات تو اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے ہیں لیکن دونوں ممالک کے اداکار اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نیک تمناؤں کے پیغامات دیتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں سونم کپور نے لکھا کہ ’خوبصورت دن فواد خان کے ساتھ‘۔ جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

 کسی نے کہا کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں تو کئی پاکستانی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے سونم کپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے لڑکے کو بھول جاؤ۔

واضح رہے کہ سپر اسٹار فواد خان نے 2014 میں بالی وڈ فلم ’خوبصورت‘ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں مرکزی اداکارہ سونم کپور تھیں۔

فلم ’خوبصورت‘ 2014 میں ریلیز ہوئی، اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، فلم ’خوبصورت‘ کے بعد فواد خان نے ایک اور بالی ووڈ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ اور  کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں بھی معاون کردار ادا کیا، جسے خوب پسند کیا گیا۔

یاد رہے کہ  بالی ووڈ پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے بھی پاکستانی اداکار فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنا کرش قرار دیا ہے۔

سونم باجوہ ماضی میں بھی فواد خان کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہی ہیں اور کہتی رہی ہیں کہ ان کے دل میں جو پاکستانی اداکار کی جگہ ہے، وہ کوئی اور اداکار کبھی نہیں لے سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے