وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ملنے والی سہولیات اور ان کے سیل کے حوالے سے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں۔ عمران خان کے سیل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس پر صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل نے عمران خان کے سیل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے وہ شاہانہ کمرہ جس میں پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کو 10 ماہ سے بغیر کسی جرم کے قید کر کے رکھا گیا ہے ۔ ایک طرف اربوں کی کرپشن کے مجرمان اس ملک میں لگژری کمروں میں سزا کاٹنے کے باوجود بھی لندن فرار ہو گئے اور ایک طرف یہ مرد مجاہد ہے جس کے جیل میں ہونے کی وجہ صرف اس کی شادی ہے لیکن اس کے باوجود وہ اس تنگ ترین کمرے سے اپنی قوم کی جنگ ڈٹ کر لڑ رہا ہے۔
یہ ہے وہ شاہانہ کمرہ جس میں پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان کو 10 ماہ سے بغیر کسی جرم کے قید کر کہ رکھا گیا ہے ۔ ایک طرف اربوں کی کرپشن کے مجرمان اس ملک میں لگثری کمروں میں سزا کاٹنے کے باوجود بھی لندن فرار ہو گئے اور ایک طرف یہ مرد مجاہد ہے جسکے جیل میں ہونے کی وجہ فلحال… pic.twitter.com/91gTsAZ64h
— PTI (@PTIofficial) June 6, 2024
سینئر رہنما تحریک انصاف مونس الٰہی لکھتے ہیں کہ عمران خان کے جیل سیل کی آج جاری شدہ تصاویر نے قوم کو مزید رنجیدہ کر دیا ہے۔ ان تصاویر کے بعد جعلی حکمرانوں سے عوام کی نفرت مزید شدید ہو گئی ہے۔ عوام نہ ان باتوں کو بھولیں گے نہ معاف کریں گے۔
اڈیالہ جیل میں PM عمران خان کے جیل سیل کی آج جاری شدہ تصاویر نے قوم کو اور رنجیدہ کر دیا ہے۔ ان تصاویر کے بعد جعلی حکمرانوں سے عوام کی نفرت مزید شدید ہو گئی ہے۔ عوام نہ ان باتوں کو بھولیں گے نہ معاف کرینگے۔ pic.twitter.com/bkrADqFUPC
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) June 6, 2024
صحافی شاکر محمود اعوان نے دو تصاویر شیئر کیں جس میں عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا موازنہ مریم نواز کو ملنے والی سہولیات سے کیا گیا جس وقت وہ قید میں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں کو ملنے والی سہولیات کا موازنہ آپ خود کر لیں۔
مریم نواز اور عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا موازنہ آپ خود کر سکتے ہیں pic.twitter.com/0AwCJYlGnv
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) June 6, 2024
صحافی نصر اللہ ملک نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کا پرچار کرنے والے کہا کرتے تھے کہ یہ ظلم کا نظام ہے کہ جیل میں بڑے آدمی کو سہولیات اور چھوٹے آدمی کو محروم رکھا جاتا ہے۔ ہم اس تفریق کو ختم کریں گے۔ انہوں نے عمران خان کے سیل کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہے عمران خان صاحب کی جیل، اور عام آدمی کی جیل سے ہم سب واقف ہیں۔ بڑے آدمی اور غریب کی جیل کا فرق خود دیکھ لیں۔
ریاست مدینہ کا پرچار کرنے والے کہا کرتے تھے کہ یہ ظلم کا نظام ہے کہ جیل میں بڑے آدمی کو سہولیات اور چھوٹے آدمی کو محروم رکھا جاتا ہے۔ ہم اس تفریق کو ختم کریں گے۔ یہ ہے عمران خان صاحب کی جیل اور عام آدمی کی جیل سے ہم سب واقف ہیں۔ بڑے آدمی اور غریب کی جیل کا فرق خود دیکھ لیں pic.twitter.com/8kI2Ac7D0m
— Nasrullah Malik (@NasrullahMalik1) June 6, 2024
صحافی خرم اقبال لکھتے ہیں کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جیل کا یہ چھوٹا سا کمرہ اقتدار کے بڑے بڑے ایوانوں پر بھاری ہے۔
سابق وزیراعظم پاکستان عمران احمد خان نیازی کا جیل کا یہ چھوٹا سا کمرہ اقتدار کے بڑے بڑے ایوانوں پر بھاری ہے۔۔!! pic.twitter.com/q5ADzCGVCG
— Khurram Iqbal (@khurram143) June 6, 2024
محمد اظہر صدیق لکھتے ہیں کہ عمران خان کو جیل میں ملنے والے سیل کی تصاویر سامنے آنے سے ان کی قید تنہائی ثابت ہو گئی ہے۔
قید تنہائی ثابت ہو گئ—-عمران خان سابقہ وزیراعظم کے جیل سیل کی تصاویر!! pic.twitter.com/Byl9UD8HEI
— M Azhar Siddique (@AzharSiddique) June 6, 2024
سسینٹر افنان اللہ نے عمران خان کے سیل کی تصاوئر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات دیکھیں، کیا عام پاکستانی کو بھی جیل میں یہ سہولیات میسر ہیں؟
عمران خان کی جیل کی سہولیات دیکھیں، کیا عام پاکستانی کو بھی جیل میں یہ سہولیات میسر ہیں؟ pic.twitter.com/hxDDNLpw4y
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) June 6, 2024
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ دستاویزسپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے اس الزام کے بعد جمع کرائی گئی ہیں، جن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مناسب سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ انھیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انھیں وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے یہ درست نہیں ہے۔