پاکستان میں تیونس کے سفیر برہان الکامل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

جمعرات 6 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تیونس کے سفیر برہان الکامل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی وفات کا اعلان ان کے صاحبزادے نے کیا، جنہوں نے اسلام آباد میں سفارتی برادری اور اپنے والد کے دوستوں کے ساتھ یہ افسوسناک خبر شیئر کی۔

انہوں نے کہاکہ ’ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اعلان کرتا ہوں کہ پاکستان میں تیونس کے سفیراور میرے والد برہان الکامل جمعرات کی صبح انتقال کر گئے ہیں‘۔

برہان الکامل کا انتقال اپنے آبائی شہرنابل، تیونس میں ہوا۔ وہ پاکستان آمد کے بعد سے صحت کے سنگین مسائل سے دوچار تھے اور اکثر تفصیلی طبی معائنے کے لیے تیونس واپس جانا پڑتا تھا۔

پاکستان میں سفارتی برادری نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش