عمران خان کا جیل میں اپنے سیل کے معائنے پر اصرار

جمعہ 7 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے اڈیالہ جیل میں قید تنہائی کے دعوے کو چیلنج کرنے کے لیے تصویری ثبوت پیش کیے جانے کے بعد، سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ سے اپنے جیل سیل کے معائنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔

گزشتہ روز نیب ترامیم سے متعلق حکومتی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران عمران خان کے اس مطالبے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کسی عدالتی افسر کو محتاط جانچ پڑتال کے لیے تفویض کر سکتی ہے، لیکن انہوں نے اس ضمن میں کوئی تاریخ تجویز نہیں کی۔

5 ججوں پر مشتمل سپریم کورٹ نے قومی احتساب آرڈیننس میں ترامیم کو غیر قانونی قرار دینے والے 15 ستمبر کے اکثریتی فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

کارروائی کے اختتام پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے عمران خان کے جیل سیل کی تصاویر کے ساتھ رپورٹ پیش کی ہے، جس میں ستمبر 2023 سے 30 مئی 2024 تک عمران خان کے ملاقاتیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ اگر عدالت ضروری سمجھے تو حکومت کی جانب سے پیش کردہ حقائق کی تصدیق کے لیے کمیشن کی صورت میں ایک جوڈیشل افسر کا تقرر کر سکتی ہے

حکومتی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو جیل میں دستیاب سہولیات میں ایل ای ڈی اسکرین، روم کولر، اسٹڈی ٹیبل اور کرسی، دن میں دو بار چہل قدمی کے لیے ایک خصوصی کوریڈور، ان کے طے کردہ مینو کے ساتھ علیحدہ کچن، کتابیں، ایک ایکسرسائز بائیک اور فٹنس کے لیے اسٹریچنگ بیلٹ شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں پر محیط دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور