سرکاری حج اسکیم کے لیے پری حج فلائٹ آپریشن اختتام پذیر ہوگیا

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری حج اسکیم کے لیے پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ آج اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئر کی پرواز نمبر 3727کے ذریعے 380 عازمین کرام جدہ ایئر پورٹ لینڈ کر گئے۔ نجی حج اسکیم کے ذریعے 70 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر اگلے 2 روز میں مزید 20 ہزار پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے۔ سعودی مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں عازمینِ حج کے 5 روزہ قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ عازمینِ حج کی وادیِ منیٰ کے لیے روانگی کا آغاز 13 اور 14 جون کی درمیانی شب کو ہوگا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان حج مشن نے وادیِ منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کے لیے کیمپ آفس قائم کردیا ہے۔ کیمپ آفس میں شعبہ معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات قائم کیے جائیں گے۔

مذہبی امور چوہدری سالک حسین حج انتظامات کا جائزہ لینے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ چوہدری سالک حسین آج مکہ مکرمہ میں منعقدہ حج سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیر مذہبی امور اور وفاقی سیکریٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے حج سے قبل فلائٹ آپریشنز کی کامیابی کو سراہا

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان سے سعودی عرب کے لیے آخری پرواز کی روانگی کے ساتھ ہی حج سے قبل فلائٹ آپریشن اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے حج سے قبل فلائٹ آپریشنز کی کامیابی سے تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی اور دیگر فریقین کی محتاط منصوبہ بندی اور ہم آہنگی کا بین ثبوت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہموار آپریشن وزارت کے عملے کی محنت اور انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے جو انہوں نے حاجیوں کے آرام اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں