سعودی وزارت اطلاعات کا حج 2024 کے لیے ورچوئل میڈیا سینٹر کا آغاز

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت اطلاعات سعودی عرب نے حج 1445ھ کے موسم کے لیے ورچوئل میڈیا سینٹر کا آغاز کیا ہے۔ اس سینٹر کا مقصد حج کے دوران میڈیا کے درمیان تعاون کو فروغ دینا، مواد کی تیاری، دستیابی اور نشریات کو ممکن بنانا اور میڈیا کے نمائندوں کے لیے حج کی کوریج میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

ورچوئل میڈیا سینٹر ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جہاں سے سرکاری اداروں اور میڈیا اداروں کو ورچوئل میڈیا سروسز فراہم کی جاتی ہیں جو حج کی کوریج میں شریک ہیں۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے اعلیٰ معیار کی خبریں، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں، جس سے مستفید ہونے والے تقریبا 900 میڈیا نمائندگان ہیں جو مختلف بین الاقوامی اور مقامی نیوز ایجنسیوں، اخبارات اور چینلز کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یہ سینٹر صحافیوں کو حج کے موسم کے دوران ہونے والی پریس کانفرنسوں میں ورچوئل شرکت کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جو کئی زبانوں میں براہِ راست نشر کی جاتی ہیں۔

مزید برآں کوئی بھی رجسٹرڈ صحافی اس سینٹر سے کسی بھی میڈیا سروس کے حصول کی درخواست کرسکتا ہے، جیسے کہ کسی سرکاری عہدیدار کا انٹرویو، کسی موضوع پر معلومات کی طلب یا حج کے حوالے سے اعداد وشمار اور معلومات کی فراہمی شامل ہیں۔

ورچوئل میڈیا سینٹر کا قیام ان کوششوں کا حصہ ہے جو سعودی حکومت حج وعمرہ زائرین کی خدمت کو بہتر بنانے کے لیے کررہی ہے، اور جدید تکنیکی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے حج کو آسان اور سہل بنانے کے لیے کام کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب