رمضان المبارک کے مہینے میں ہر شخص اپنی استطاعت کے مطابق فلاحی کاموں میں حصہ لیتا ہے یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام کو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں دینے کی کوشش کرتے ہیں۔
چند روز قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مصطفیٰ حنیف نامی یوٹیوبر کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ 10 روپے فی کلو پھل بیچ رہے ہیں۔ان کے اس اقدام پر صارفین نے ان کو خوب سراہا ۔
لیکن اس کے ایک دن بعد ہی صورت حال مختلف دکھائی دی، ٹویٹر پر اسی اسٹال کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عوام کا ایک جم غفیر ان کے سٹال پر ٹوٹ پڑا اور ان کے ٹینٹ کو توڑ پھوڑ کر سارا پھل لوٹ کے لے گئے.
اسی حوالے سے صارف ڈاکٹر نازیہ میمن نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ جیل چورنگی پر مصطفیٰ حنیف نامی نوجوان نے سفید پوش افراد کیلئیے 10 روپے فی کلو پھل کا اسٹال لگایا تھا جہاں کل کچھ شر پسند عناصر نے دھاوا بول کر ٹینٹ کو توڑتے ہوئے پھلوں پر ہاتھ صاف کردیا۔
جیل چورنگی پر مصطفی حنیف نامی نوجوان نے سفید پوش افراد کیلئیے 10 روپے فی کلو پھل کا اسٹال لگایا تھا جہاں کل کچھ شر پسند عناصر نے دھاوا بول کر ٹینٹ کو توڑتے ہوئے پھلوں پر ہاتھ صاف کردیا۔#RamdanKareem #Ramazan pic.twitter.com/w6fvyt5u38
— Dr. Nazia Memon (@NaziaMemon01) March 25, 2023
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصطفیٰ حنیف لوگوں کو صبر و تحمل سے اپنی باری کا انتظار کرنے کا کہتے نظر آرہے ہیں۔
مصطفیٰ حنیف کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ یہ پہلی بار پھل 10 روپے کلو نہیں دیا جا رہا، ہم نے کافی لوگوں کو سمجھایا کہ یہ آپ لوگوں کے لیے ہے،لیکن نظم وضبط کی اتنی کمی دیکھ کر بہت زیادہ افسوس ہوا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے ایک پھل کی تھیلی کے لیے ٹینٹ کو پھاڑنا ضروری سمجھا ، ہم کام نہیں روکیں گے اور ایسے علاقوں میں موبائل وین کے ذریعے پھل تقسیم کریں گے جن کو ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہر کراچی میں اس طرح کے رویہ کی بلکل امید نہیں تھی ، بہت افسوس ہوا اور ہمارا دل دکھا ہے۔
مصطفیٰ حنیف کے اسٹال کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ، اسی حوالے سے صارف خرم خواجہ نے لکھا یہ ہے ہمارا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رمضان
یہ ہے ہمارا اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رمضان 🤦🏻♂️
— Khurram Khowaja (@HaqJiyala) March 25, 2023
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہم زندہ قوم ہیں؟؟
ہم زندہ قوم ہیں؟؟ https://t.co/ry7hFQcT7X
— 🇵🇰کــــــــنزہ ذیشـــــــــان (@Kinza_Zeshan) March 25, 2023
واضح رہے کہ یوٹیوبر مصطفیٰ حنیف نے کراچی جیل چورنگی فلائی اوور پر پھلوں کا ایک سٹال لگایا تھا جس پر 10روپے فی کلو کے حساب سے وہ پھل فروخت کر رہے تھے۔
مصطفیٰ حنیف کا اپنے اس اقدام کے بارے میں کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ایک عام آدمی پھلوں کی صرف خواہش کرسکتا ہے لیکن خرید نہیں سکتا اسی لیے ہم نے اس سلسلے کا آغاز کیا ہے۔