فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان فٹ بال ٹیم کی تاجکستان روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

پیر 10 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فٹ بال ٹیم کی تاجکستان روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں پاکستان فٹ بال ٹیم کا میچ کل تاجکستان کے ساتھ دوشنبہ میں شیڈول ہے۔

پاکستان ٹیم نے پرائیویٹ ایئر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے دو شنبہ روانہ ہونا تھا تاہم چارٹرڈ فلائٹ میں تکنیکی خرابی ہونے کی وجہ سے اسے روک دیا گیا۔

پاکستان فٹ بال اسکواڈ جہاز میں سوار ہونے کے لیے لاؤنج میں پہنچ چکا تھا جب بتایا گیا کہ پرواز میں فنی خرابی آگئی ہے۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے فیصل آباد سے براستہ دبئی دوشنبہ جانا تھا تاہم نجی ایئرلائن کی پرواز 2 بار تاخیر کے بعد ہفتے کے روز منسوخ ہوگئی تھی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے قومی ایئرلائن سے چارٹرڈ پرواز کے لیے رابطہ کیا تھا مگر وہاں سے کوئی جواب نہ ملنے پر وزیراعظم آفس سے رابطہ کیا گیا۔

اس سے قبل آج یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان فٹ بال ٹیم تاجکستان روانہ ہوگئی ہے مگر اب یہ معلوم ہوا ہے کہ چارٹرڈ فلائٹ تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے قومی ٹیم کی تاجکستان روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘