سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد منظور

منگل 11 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی قرارداد منظور کرلی۔  امریکی قرارداد کو 15 میں سے 14 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

غزہ میں جنگ بندی کے لیے یہ تجاویز ایک ہفتہ قبل امریکی صدر جوبائیڈن نے پیش کی تھیں، سلامتی کونسل میں اس مسودے پر رکن ممالک کے درمیان 6 روز تک بحث ہوئی جس کے بعد قرارداد کو حتمی شکل دی گئی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل نے جنگ بندی قرارداد میں پیش کی گئی تجاویز کو تسلیم کرلیا ہے۔ دوسری جانب، حماس نے بھی جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم  کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ قرارداد میں دی گئی تجاویز پر عمل درآمد کے لیے ثالثوں کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔

امریکی قرارداد میں کیا تجاویز پیش کی گئیں؟

جنگ بندی قرارداد میں پیش کردہ تجویز کے تحت اسرائیل غزہ کے آبادی والے علاقوں سے فوج کا انخلا یقینی بنائے گا جبکہ حماس اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

تجاویز کے مطابق، جنگ بندی ابتدا میں 6 ہفتے قائم رہے گی جس کے دوران مذاکرات کنندگان لڑائی کے مستقل خاتمے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں فوری اور مکمل جنگ بندی ہو گی۔

قرارداد کے مطابق، اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے اور غزہ کے آباد علاقوں سے اسرائیلی فوجیں واپس چلی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

آخری ٹی20: پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

حکومت کی جانب سے عوامی قرض قانونی حد سے تجاوز ہونے کا اعتراف، پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘