پنجاب حکومت نے لاہور میں ٹریفک جام سے نمٹنے کے لیے 50 ہیوی بائیک اور100 وارڈنز پر مشتمل ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک لانچ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
بدھ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کیا، مریم نواز شریف نے ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ کیا اور اس یونٹ میں شامل ٹریفک وارڈنز سے بات چیت کی اور ان سے ٹریننگ اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا، وزیراعلیٰ نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا بھی مشاہدہ کیا۔
ٹریفک رسپانس یونٹ کی لانچنگ کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں لاہور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کی اور متعلقہ حکام کو سڑکوں پر لین لائن ڈسپلن ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی پنجاب نے اجلاس میں لاہور میں انٹیلی جنس ٹریفک سگنل مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو لاہور کی سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اور پائیدار پلاننگ کی ہدایت کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا
▪ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ٹریفک رسپانس یونٹ بائیک کا معائنہ، وارڈن سے بات چیت، ٹریننگ اور دیگر امور کے بارے میں دریافت کیا
▪ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹریفک جام کی صورت میں پبلک ایڈریس کے ذریعے میسج کا… pic.twitter.com/uYZXjZDDsI
— PMLN (@pmln_org) June 12, 2024
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹریفک رہنمائی کے لیے نصب اسکرینیں بحال کرنے کا حکم بھی دیا۔
اجلاس میں سی ٹی اوعمارہ اظہر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا کہ خصوصی ٹریفک رسپانس یونٹ 15 کال پر ٹریفک جام والے علاقے میں پہنچے گا، 50 ہیوی بائیک اور100 وارڈنز پر مشتمل اسپیشل یونٹ ٹریفک کلیئر کرنے کے لیے فوری کارروائی کرے گا۔
عمارہ اظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹریفک رسپانس یونٹ کو ایک ماہ کے لیے اسپیشل ٹریننگ کرائی گئی ہے، ٹریفک رسپانس یونٹ کو ریڈ کریسنٹ سے فرسٹ ایڈ کورس بھی کرایا گیا، ہر موٹر بائیک پر پبلک ایڈریس سسٹم اور فرسٹ ایڈ باکس بھی نصب ہوں گے، ٹریفک وارڈن خصوصی کیمرے کے ذریعے ریکارڈنگ بھی کرے گا۔