حکومتی خرچے بچانے کے لیے کمیٹی کی اہم تجاویز سامنے آگئیں

بدھ 12 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت حکومتی اخراجات اور حکومتی ڈھانچے کا حجم کم کرنے کے حوالے سے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں پیش کیں۔

ابتدائی رپورٹ میں قلیل مدتی اور وسط مدتی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ کمیٹی نے چند سرکاری اداروں کو بند کرنے، کئی اداروں کو ضم کرنے اور کچھ اداروں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے۔

خالی اسامیاں ختم، کنٹریبیوشن پینشن نظام شروع کیا جائے

قومی خزانہ بچانے کے لیے کمیٹی نے ایسی تمام اسامیاں جو ایک سال سے زائد عرصہ سے خالی ہیں ختم کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ نئے بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین کے لیے کنٹریبیوٹری پینشن کا نظام لانے کی سفارش کی گئی ہے۔

افسروں کے غیرضروری سفر ختم، گاڑیاں واپس لی جائیں

کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ سرکاری اداروں میں  سروسز کی فراہمی کے لیے نجی شعبے کی خدمات لی جائیں، حکومتی اخراجات کم کرنے کے لئے سرکاری اہلکاروں کے غیر ضروری سفر پر پابندی عائد کی جائے اور ٹیلی کانفرنسنگ کو فروغ دیا جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایسے سرکاری افسران جو مونو ٹائیزنگ کی سہولت لے رہے ہیں ان سے سرکاری گاڑیاں فوری واپس لی جائیں۔

اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہباز شریف نے ابتدائی تجاویز کے حوالے سے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 10 ہفتے کے اندر ایک جامع رپورٹ پیش کرے گی ۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی عالمی سطح کے بہترین تجربات سے استفادہ کرکے ٹھوس تجاویز دے، امید ہے کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قوم کے اربوں روپے کی بچت ہوسکے گی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی