’سرخ رنگ کا لباس پہن کر مت آئیں‘ سوناکشی سنہا کی شادی کا دعوت نامہ لیک

جمعرات 13 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست ظہیر اقبال کی شادی سے 10 دن قبل جوڑے کی شادی کا دعوت نامہ لیک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دعوت نامہ ڈیجیٹل طور پر بنایا گیا ہے جس میں آڈیو ریکارڈنگ کی گئی ہے۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے آڈیو پیغام میں اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو شادی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ شادی میں شرکت کرکے اس خاص دن کو مزید خاص بنائیں۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے دعوت نامے میں مہمانوں سے درخواست کی کہ وہ شادی کی تقریب میں سُرخ لباس پہننے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کی شادی کی خبروں کے بعد اداکارہ کے والد شترو گھن سنہا نے بیٹی کی شادی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوناکشی نے مجھے شادی سے متعلق کچھ نہیں بتایا جو کچھ پتا چلا میڈیا سے معلوم ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں وزیراعظم نے فلسطینی مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا، عطا اللہ تارڑ

سعودی عرب نے سابق امریکی سینٹکام کمانڈر کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نواز دیا

’عمران خان رہائی فورس‘ کے قیام میں اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب

عمران خان کو تحریک انصاف سے بچاؤ