شہباز گِل کے بھائی کی عدم بازیابی، ایس پی اور اے ایس پی کی معطلی کا حکم

ہفتہ 15 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کی عدم بازیابی پر ایس پی اور اے ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو بازیاب نہ کرانے کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، تحریری فیصلہ 2 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں آئی جی پنجاب کو ایس پی اور اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پنجاب سینیئر پولیس افسر کو مغوی کی بازیابی کے لیے تعینات کریں، عدالت نے 10 جون کو مغوی کی بازیابی کا حکم دیا تھا، اے ایس پی مغوی کی بازیابی کے لیے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، عدالتی حکم پرایس پی اخلاق نے پیش ہوکرعدالت کے سامنے سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایس پی نے کہا کہ اگر درخواستگزار پولیس سے تعاون کرے تو مغوی کی بازیابی کے لیے کوشش کی جائے گی، پولیس افسروں کا رویہ واضع طور پر عدالتی حکم عدولی ہے، پولیس نے 4 دنوں میں مغوی کی بازیابی کے لیے کوشش ہی نہیں کی، ایس پی نے آئندہ سماعت تک مغوی کی ہر صورت بازیابی کے لیے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے مغوی کی بازیابی کے لیے  ایس پی کے بیان پر اسے ایک اور موقع دے دیا، مغوی کی برآمدگی کی کوشش اور نگرانی کے لیے سینئیر افسر تعینات کرے، مغوی کی بازیابی کے لیے گھر سے فیصل آباد اور اسلام آباد تک جدید آلات سے ڈھونڈا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جیوفینسنگ، سی سی ٹی وی، سیف سٹی، موٹروے اور دیگر ذرائع سے ٹریس کیا جائے، مغوی کی بازیابی کے لیے میڈیا کے ذرائع بھی استعمال کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

’امریکا ایسا طیارہ نہیں بنا سکتا تھا‘، ٹرمپ کا قطر سے ملنے والے لگژری جیٹ پر حیرت کا اظہار

رسجا کی نئی قیادت بلا مقابلہ منتخب، کھیلوں کی صحافت کے فروغ اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار

پیدل خاتون اور اسٹرولر کو ٹکر، سابق ایئر چیف کو عدالت نے سخت سزا سنا دی

پی آئی اے نے لاہور، مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا، افتتاحی پرواز 325 مسافروں کے ساتھ روانہ

ویڈیو

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ