وزیراعلیٰ پنجاب کا عید کے 3 دن جاری رہنے والا ’آپریشن کلین اپ‘ آج مکمل ہوگا

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عید کے 3 دن جاری رہنے والا ’آپریشن کلین اپ‘ آج مکمل ہوگا۔ عیدالاضحی پر 72 گھنٹے میں مسلسل صفائی، عرق گلاب ملے پانی سے سڑکوں، گلیوں اور راستوں کی دھلائی، آلائشیں اٹھا کر پنجاب میں سرکاری مشینری نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا صفائی مہم میں شریک تمام میونسپل اداروں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنوں، ضلعی انتظامیہ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت، منتخب نمائندوں، اداروں، افسران اور عملے کے لیے اصل عیدی عوام کی شاباش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے ٹیم ورک نے عوامی خدمت اور ’یہ ممکن ہے‘ کی سنہری اور قابل فخرمثال قائم کی ہے۔ بڑی عید پر صفائی کا بڑا سٹینڈرڈ بنا جسے قائم رکھنا ہے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، سب اپنی ذمہ داری نبھا کر ’ستھرا پنجاب‘ کو حقیقت بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہریوں اور میڈیا کا بھی شکریہ جن کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، سب نے اپنی ذمہ داری خوب نبھائی، جس کی وجہ سے نا ممکن، ممکن ہوا، آئیں ہم سب مل کر اسی جذبے اور تعاون سے ’ستھرا پنجاب‘ کو مستقل معیار بنائیں۔ اب یہ نعرہ نہیں رہا، پنجاب کی حکومت اور عوام نے کرکے دکھایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد کرنا ہی ہوگا، پاکستان کو دبایا نہیں جا سکتا، سینیئر سفارتکار جوہر سلیم

نام نہاد بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اصل چہرہ بے نقاب، ماہرنگ لانگو کے والد کی قبر پر بی ایل اے کا پرچم لہرا دیا گیا

سام سنگ نے نئے فولڈ ایبل فون کی جھلک دکھا دی، ڈیزائن میں بڑی تبدیلی

سال 2026 کے 6 ماہ: ٹیکنالوجی شعبہ عالمی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں، امریکا اس میدان میں پیچھے رہ گیا

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں