آئی سی سی مینز ٹی20 رینکنگ میں کون کون سے کھلاڑی ٹاپ پر ہیں؟

بدھ 19 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ٹی20 آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کی ٹاپ پوزیشن سے تین درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر جبکہ آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس شاندار کارکردگی کی بدولت دوسری پوزیشن سے ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر8 مرحلے تک رسائی میں ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور بلے سے بھی ٹیم کے لیے 3 یادگار اننگز کھیلیں۔

سری لنکا کے ونندو ہسارنگ اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن ٹاپ تھری میں شامل ہیں جبکہ محمد نبی رینکنگ میں نیچے گر گئے ہیں لیکن پھر بھی چوتھے نمبر پر ہیں۔

اگرچہ ورلڈ کپ کے شریک میزبان ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ پاور ان کے اسکواڈ کا خاصا ہے، لیکن یہ ان کے بولرز ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں اب تک سب سے زیادہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی20 باؤلنگ رینکنگ میں عقیل حسین 6 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے عادل رشید بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

مینز بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 4 کھلاڑیوں کی رینکنگ برقرار ہے جس میں سوریہ کمار یادو، فل سالٹ، بابر اعظم اور محمد رضوان شامل ہیں۔ آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ 5 درجے ترقی کے ساتھ پانچویں جبکہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن 8 درجہ ترقی سے 11 ویں نمبر پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فوجی جوان محض تنخواہ کے لیے جان نہیں دیتے، شہدا کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیرمنصفانہ ہے، خواجہ آصف

پاکستان اور امریکا کا انسدادِ دہشتگردی اور سائبر سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

پاکستان اور بنگلہ دیش کا خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق

شہد کی مکھیوں کے چھتے سے متاثر جدید سولر پینل ڈیزائن تیار، بجلی کی پیداوار میں اضافے کا دعویٰ

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم