‎تیندوے کے بچوں کی ہلاکت کا مقدمہ درج، نامزد ملزمان روپوش ہوگئے

جمعرات 20 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جہلم ویلی میں 3 روز قبل تیندوے کے 2 بچوں کو مار کر غائب کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکر دیا گیا۔

‎آزادکشمیر کی جہلم ویلی میں 3 روز قبل تیندوے کے 2 بچوں کو مار کر غائب کرنے والے افراد کیخلاف قانون کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی مظفرآباد یاسین بیگ نے تیندوے کے بچے مارنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت ہے۔

تیندوے کے بچوں کی ہلاکت پر ‎تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق تیندوے کے بچوں کو ہلاک کرنے کے الزام میں ‎ملزم مراد، اسد پٹھان اور انکے ساتھیوں کے خلاف  مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دوسری طرف ‎ایف آئی آر میں نامزد ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگئے ہیں۔

ایس ایچ او گڑھی دوپٹہ عدیل اختر کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔جب کہ متعلقہ ‎پولیس نے جائے وقوعہ پر علاقہ مکینوں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ ایس ایچ او عدیل اختر کے مطابق ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ جہل ویلی میں عید سے ایک روز قبل تیندوے کے بچوں کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

امریکی سینیٹرز کا ٹک ٹاک کو ’خطرناک‘ سیفٹی تجربے پر یکم ستمبر تک جواب دینے کا حکم

راولپنڈی، اسلام آباد میں تیز بارش، نالہ لئی کے بہاؤ میں اضافہ

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک