بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر فراہم کیا جانے والا سیکیورٹی حصار ختم کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے گرد بیرونی سیکیورٹی حصار ہٹانے کے ساتھ عمارت کے باہر نصب سیکیورٹی رکاوٹیں بھی ختم کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2025 پاک بھارت جنگ: بھارت کی بیانیہ سازی کی کوششوں کو عالمی سطح پر پذیرائی نہ مل سکی

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا سیکشن کے باہر لوگوں کی قطاریں منظم رکھنے کے لیے قائم کیا گیا حفاظتی انکلوژر بھی بھارتی حکام نے ہٹا دیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لینے کی کوئی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

سیکیورٹی انتظامات میں یہ تبدیلی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp