پولیس یونیفارم میں کارروائی کرنے والا بین الصوبائی گینگ گرفتار

جمعہ 21 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے تھانہ پاک کالونی پولیس کی جانب سے ایک کارروائی میں بین الصوبائی کار موٹر سائیکل اسنیچنگ گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والا پولیس یونیفارم اور اسلحہ

ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق گینگ کے 3 ملزمان کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کیا گیا، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے جو کہ پورے سندھ میں وارداتیں کرتے تھے۔

 پولیس یونیفارم بھی برآمد

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم پہن کر بھی وارداتیں کرتے تھے، ان سے پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوئی ہے، جبکہ ملزمان نے 6 ماہ قبل نوری آباد سے پولیس یونیفارم میں آلٹو کار بھی چھینی تھی۔ ملزمان نے شاہراہِ فیصل اور بلوچ کالونی سے کئی کاریں اور موٹر سائیکلیں چھینی تھی اور بلوچستان میں فروخت کی تھی۔

36 سے زائد وارداتوں میں مطلوب

ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان کا گروہ اندرون سندھ میں بھی وارداتیں کرتا تھا، پورے سندھ میں اسنیچنگ کی 36 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارمز 3 عدد پسٹل اور ایک کرولا کار برآمد کی گئی ہے۔

 ملزمان کی شناخت بابر، غلام علی، راجہ علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی شناخت واجد کے نام سے ہوئی ہے،  تفتیش کی جاری ہے امید ہے مزید مزید اہم معلومات سامنے آئیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہوکر کردار ادا کرنا ہوگا، پرویز اقبال لوہسر

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی