کے الیکٹرک کا ’کمال‘: 200 یونٹس کا بل ایک لاکھ 90 ہزار روپے، غریب صارف پریشان

پیر 24 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بجلی کی فراہمی کا تعلق موسم کی تبدیلی سے ہے،ملک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور روایت کے عین مطابق بجلی فراہم کرنے والی کمپنیاں فرائض کی ادائیگی میں ناکام ہیں اور عوام بے بسی کے اظہار کے سوا کچھ نہیں کر پارہے۔

بات کی جائے کراچی کی تو یہاں کم سے کم 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور اگر کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہوجائے تو بجلی کے جانے اور آنے کا پتا لگانا ناممکن ہوجاتا ہے۔

شہر قائد میں شدید گرمی میں بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہری بعض علاقوں میں احتجاج پر بھی نکلے لیکن کے الیکٹرک کے پاس بھی حیلے بہانوں کی بہتات ہے، کبھی حکومت کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی تو کبھی بجلی چوری کو رویا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس شدید موسم میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ اس وقت ہوتا ہے جب بجلی کی عدم فراہمی کے باوجود ان پر غلط بلز کی صورت میں بجلی گرادی جاتی ہے۔ کراچی کے ایک صارف کے ساتھ کے الیکٹرک نے کچھ ایسا ہی کیا ہے۔

400003278768_Jun-24 by Syed Awad on Scribd

 

یہ متاثرہ شہری اپنے گزشتہ اور موجودہ بل جیب میں لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے کیوں کہ کے الیکٹرک نے اسے 216 یونٹس کا ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا بل بھیج دیا ہے۔

مذکورہ صارف کا گزشتہ ماہ کا بل دیکھا جائے تو صارف نے 161 یونٹس استعمال کیے اور بل 5 ہزار 98 روپے آیا جبکہ اس ماہ کے بل میں ناقابل یقین طور پر 1972 یونٹس کا استعمال ظاہر کرکے ایک لاکھ 15 ہزار 90 روپے کا بل بھیج دیا گیا۔ متاثرہ صارف کے گزشتہ مہینوں اور سال کے بجلی کے بلز کا ریکارڈ دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ صارف کا بجلی کا استعمال انتہائی کم ہے۔

متاثرہ صارف کا کیا کہنا ہے؟

‎متاثرہ صارف محمد اختر کے مطابق، ان کا 2 کمروں پر مشتمل فلیٹ ہے جس میں دیگر ضروری برقی آلات کے علاوہ  3 پنکھے زیراستعمال ہیں اور ہر ماہ 3 سے 4 ہزار روپے بل آتا ہے لیکن اس بار 1972 یونٹس کا بل بھیج کر کے الیکٹرک نے انہیں حیران و پریشان کر دیا ہے.

صارف کا کہنا ہے کہ وہ کے الیکٹرک کے کسٹمر کیئر سینٹر میں تحریری شکایت درج کرا رہیں ہیں، اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ مسئلہ کتنے روز میں حل ہوتا ہے یا حل ہوتا ہی نہیں۔

ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

کے الیکٹرک کے مطابق، یہ ٹائیپنگ کی غلطی ہوسکتی ہے جسے ٹھیک کرانا انتہائی آسان ہے، کے الیکٹرک کا ہر علاقے میں آئی بی سی کا دفتر واقع ہے جو صارف کے مسائل کے حل کے لیے کھلا رہتا ہے، اگر اس طرح کی صورتحال درپیش ہو تو صارف کو چاہیے کہ وہ آئی بی سی کے دفتر جا کر اپنا مسئلہ بتائے، مس پرنٹنگ کی یہ غلطی 10 سے 15 روز میں حل کردی جاتی ہے اور صارف کو نیا بل فراہم کردیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں