عمران خان کا ایجنڈا افراتفری پھیلانا، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ اسے مزید جیل میں رکھا جائے، رانا ثنااللہ

منگل 25 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی بالکل کوشش ہوگی کہ عمران خان کو جتنا جیل میں رکھ سکے رکھے کیونکہ اس کا ایجنڈا ہی افراتفری پھیلانا ہے، تاہم وہ اگر باہر بھی آ گئے تو کچھ نہیں ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں لیکن عمران خان کا افراتفری اور انتشار کے علاوہ کوئی پیغام نہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ہر قیمت پر افراتفری پھیلانی ہے تو ہمارا رویہ بھی ایسا ہی ہوگا، بات اس وقت کریں گے جب بات کرنے کا موقع ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، ملک کو نقصان پہنچانے کا مینڈیٹ کسی کو نہیں ملا۔ ہم عمران خان کو غیرقانونی طریقے سے نہیں آئین و قانون کے مطابق اندر رکھیں گے۔ ان کے خلاف کیس نیا بھی بن سکتا ہے اور تلاش بھی کیا جاسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستیں جن پارٹیوں کو مل چکی ہیں قانونی طور پر انہی کا حق بنتا ہے، اگر ضرورت پڑی تو الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ہر فیصلہ نواز شریف کی مشاورت سے کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی عدم اعتماد کے وقت قمر جاوید باجوہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، محمد زبیر نے اندازے کی بنیاد پر بات کی جو غلط ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہمارا موقف تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹرل ہوئے بغیر عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی۔ جب ہمیں پتا چلا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہوگئی ہے تو پھر لوگوں کو بھیج کر رائے لی۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کی جنرل باجوہ سے ملاقاتیں ہوتی تھیں کیونکہ وہ ایک ادارے کے سربراہ تھے، اسٹیبلشمنٹ کے لوگ اسی ملک میں رہتے ہیں اور ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ لندن پلان والی بات میں کوئی وزن نہیں، یہ پی ٹی آئی کا بیانیہ تھا، مسلم لیگ ن نے محمد زبیر سمیت کبھی کسی کو پارٹی سے نہیں نکالا، ہم نے تو شاہد خاقان عباسی کو بھی پارٹی سے نہیں نکالا، وہ خود نکل گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟