پیپلزپارٹی کے گلے شکوے دور ہوگئے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا دعویٰ

ہفتہ 22 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے گلے شکوے دور ہوگئے ہیں، بجٹ سے پہلے اختلافات اور تحفظات ہمیشہ سامنے آتے رہیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہرکسی کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے حلقے کے لیے زیادہ فنڈز لے، ہمارے ارکان بھی حلقے کے لیے فنڈز کا مطالبہ کرتے ہیں اور ان کا غصہ اور گلہ بھی ہوتا ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ چیئرمین پی سی بی رہنا محسن نقوی کا شوق ہے، وزارت داخلہ کافی چیلنجنگ ہے اس کو وقت دینا پڑتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ محمد زبیر کبھی نواز شریف کے قریبی نہیں رہے۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے جنرل باجوہ کو کبھی توسیع کی پیشکش نہیں کی۔ محمد زبیر کے بیان پر واویلا چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگر خدشہ ہے کہ عمران خان کہیں محمود اچکزئی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار نہ کردیں۔

شاہد خاقان عباسی کی سیاسی پارٹی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ سابق وزیراعظم کا احترام ہے مگر ملک میں کسی نئی سیاسی پارٹی کی فی الحال کوئی گنجائش نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘