عمران خان کے ساتھ انہی کے لہجے میں بات کی جائے تو راستہ نکل سکتا ہے، رانا ثنااللہ

ہفتہ 1 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا ایجنڈا ہی فتنہ اور فساد ہے، جس طرح کا ان کا رویہ ہے ان کے ساتھ اسی لہجے اور پیرائے میں بات کرنی چاہیے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جو پوسٹ کی گئی وہ عمران خان کی مرضی سے ہوئی کیونکہ یہ ایسے ہی گھٹیا خیالات رکھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مشیر وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان کی سوچ اور فطرت کے مطابق ہینڈل کیا جائے، راستہ ایسے ہی نکل سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان جب سے مقبول ہوئے یہ مذاکرات سے انکاری ہیں، کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی کی کوئی تجویز فی الحال زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی پارٹی کے خلاف پابندی کا مواد موجود ہے تو اسے کابینہ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہاکہ عدلیہ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو عمران خان کو سپورٹ کرتے رہے مگر کسی جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنا اتنا معمولی معاملہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ 3 سے 4 روز میں عمران خان کی جو گفتگو ہوئی، ہوسکتا ہے یہ سوچ عدلیہ میں زور پکڑے کہ فتنے سے بچا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

ترک اپوزیشن پارٹی کے میئر اردال بشکچی اوغلو کرپشن کے الزام میں گرفتار

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘