کرینہ کپور نے واٹس ایپ چینل شروع کردیا

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنا آفیشل واٹس ایپ چینل شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں وہ مداحوں کے سوالات کے جواب دیں گی اور اپنی ذاتی زندگی سےمتعلق معلومات بھی شیئر کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے کرینہ کپور خان نے حال ہی میںانکشاف کیا کہ ان کے چیٹ گروپ کا نام ’گٹس 2.0‘ ہوگا۔

ایک پروموشنل ویڈیو میں کرینہ نے چکن کری رائس اور راجما (لوبیا) چاول جیسے روایتی ہندوستانی کھانوں سے اپنی رغبت ظاہر کی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کون سا ایموجی ان کی بہترین وضاحت کرتا ہے تو انہوں نے کوئین ایموجی کا انتخاب کیا اور اپنے شوہر سیف علی خان کے لیے ایک گھومتی ہوئی آنکھوں والا ایموجی منتخب کیا۔

کرینہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کا چھوٹا بیٹا جئے سب سے زیادہ شرارتی ہےاور یہ کہ ان کی بہن کرشمہ کپور (لولو) ان کی سب سے زیادہ واٹس ایپ چیٹ پارٹنر ہیں اور ان کے درمیان روزانہ سیکنڑوں واٹس ایپ میسجز کا تبادلہ ہوتا ہے۔

اپنے انٹرویو میں کرینہ کی ذہانت اور طنز و مزاح عروج پر رہی جس کے باعث بھی اب ان کے مداح مزید گپ شپ کے لیے ان کے واٹس ایپ چینل میں شامل ہونے کے لیے بے تاب ہیں۔

اگر آپ بھی کرینہ کپور کے فین ہیں تو پھر انتظار کس بات کا کر رہے ہیں۔ یہ خبر اب ختم ہوئی اب آپ واٹس ایپ پر جائیں اور کرینہ کا چینل فالو کریں تاکہ آپ بھی ان کی گپ شپ سے براہ راست حظ اٹھا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے