’انتقام میٹھا زہر ہے‘ بھارت نے انگلینڈ سے 2022 کے سیمی فائنل کا بدلہ لے لیا

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔ انڈیا کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ایک ایکس صارف نے انڈیا کے 2022 میں سنگلینڈ سے ہونے والے میچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتقام میٹھا زہر ہے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ انڈیا نے انگلینڈ سے 2022 کے سیمی فائنل کا بدلہ لے لیا ہے۔ انگلینڈ نے 2022 کے سیمی فائنل میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی اور انڈیا نے 2024 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی تمام 10 وکٹیں حاصل کر لیں۔

جانز نامی صارف نے لکھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب دو ناقابل شکست ٹیمیں ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گی اور اب ایک تاریخی لمحے کا انتظار ہے۔

ایک بھارتی صارف نے انڈین ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرافی اس بار گھر ہی آنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار 2 ناقابل شکست ٹیمیں فائنل ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں جنوبی افریقا اور انڈیا کی ٹیمیں کوئی میچ نہیں ہاری۔ ایونٹ کا فائنل 29 جون کو فائنل انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

انڈیا کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں آخری ٹرافی جیتے 17 سال کا عرصہ گزر چکا ہے جب اس نے 2007 میں پاکستان کو شکست دے کر یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ جبکہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں انڈیا نے آخری ٹرافی سال 2013 میں جیتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp