مریدکے میں کار سوار ملزمان کی فائرنگ، مسلم لیگی رہنما شیخ شبیر احمد جاں بحق

ہفتہ 12 ستمبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مریدکے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد اپنی فلور ملز سے کار میں سوار ہوکر لاہور میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب گھات لگائے کار سوار نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں 3 کمسن بہن بھائیوں کا بہیمانہ قتل، پولیس کی تحقیقات جاری

فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر احمد شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp