قطر کے خاص فیسٹیول میں رسیلے پاکستانی آم کی دھوم

جمعہ 28 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں الحمبہ فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی خوش ذائقہ اور رسیلے پاکستانی آموں کا خوب چرچا ہورہا ہے۔

قطر میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق، الحمبہ فیسٹیول 27 جون سے 6 جولائی 2024 تک دوحہ کے سوق وقف میں جاری رہے گا، اس فیسٹیول میں گزشتہ روز پاکستانی آموں کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ نے پرائیویٹ انجینئرنگ آفس کی جشن آرگنائزنگ کمیٹی کے تعاون سے اس تقریب کا انعقاد کیا، 10 دن تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں پاکستانی آموں کی کی نمائش کی جائے گی۔

قطر میں پاکستانی آموں کے اس بڑے میلے میں 43 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، الحمبہ فیسٹیول کے شرکا بہترین پاکستانی آموں کے مختلف ذائقوں کا لطف اٹھائیں گے۔ الحمبہ فیسٹیول میں سندھڑی، سفید و کالا چونسہ، انور رٹول اور دوسہری سمیت پاکستانی آموں کی متعدد اقسام پیش کی جارہی ہیں۔

مقامی اور پاکستانی کمپنیاں بھی فیسٹیول میں شریک

ترجمان کے مطابق، فیسٹیول میں موسمی پھل بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں جن میں فالسہ، جامن اور آڑو شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، روایتی پاکستانی کھانے اور پکوان بھی شرکا کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر مقامی ریستوران اور کیفے ایک متنوع مینیو کے ساتھ فیسٹیول میں شریک ہیں۔

مختلف اقسام کے نمائش کنندگان بشمول درآمد کنندگان، خوردہ فروش اور برآمد کنندگان بھی الحمبہ فیسٹیول میں شریک ہیں، پاکستان کی کمپنیاں پراسیسڈ فوڈز اور خشک آم کی نمائش بھی کریں گی۔

ان کمپنیوں میں  زہیر امپیکس، اکین فوڈز، کاشان ٹریڈرز، فرائیڈے فریش پرائیویٹ لمیٹڈ، نورس پرائیویٹ لمیٹڈ، پاک خیبر ٹریڈرز، آج انٹرپرائزز، الحمد ایگرو کیمیکلز، اور سوات انٹرنیشنل ٹریڈنگ کمپنی سمیت متعدد پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔

میلے میں بڑے ریٹیل اسٹورز بشمول البلادی ہائپر مارکیٹ، مرزا ہائپر مارکیٹ، سندر مارٹ اور الحمالیہ ٹریڈنگ بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق، ڈیزرٹ گرین قطر کی طرف سے ایک منفرد ڈسپلے بھی الحمبہ فیسٹیول کے شرکا کی توجہ کا مرکز رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

جنوبی خیبر پختونخوا میں ریاستی رِٹ کی بحالی، متوازی طاقت کے مراکز کے خلاف فیصلہ کن کارروائی

’دنیا کے رنگ نرالے‘ امریکا میں روبوٹ ویٹر نے بھی ٹِپ مانگ لی

ایلینز کی تلاش میں انسان کا سب سے بڑا قدم، دنیا کی طاقتور ترین دوربین کی تیاری جاری

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں