ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ناکام کیوں ہوئی؟ وہاب ریاض نے اہم رپورٹ پیش کردی

ہفتہ 29 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کرکٹ ٹیم کے سینیئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر مبنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی سُپر8 مرحلے تک رسائی میں ناکامی کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے ڈائریکٹر پی سی بی عثمان واہلہ کو رپورٹ جمع کرائی ہے۔ منیجر منصور رانا کی رپورٹ بھی اس کے ساتھ منسلک ہے، وہاب ریاض نے رپورٹ میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بتائی ہے اور مستقبل کے لیے تجاویز بھی دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بھروپر صلاحیت کے مطابق (سکل فل) کرکٹ نہیں کھیلی۔ کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کے مطابق کھیلنا چاہیے تھا، کھلاڑیوں میں کو آرڈینیشن اور پلان پر عمل درآمد کا فقدان بھی نظر آیا۔ کھلاڑیوں کو باہمی کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا۔ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

وہاب ریاض نے رپورٹ کیا کہ قومی ٹیم ایک جان ہوکر نہیں کھیلی۔ انہوں نے پی سی بی کو مستقبل میں کرکٹ کی بہتری سے متعلق تجاویز بھی دیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی تھی۔گرین شرٹس نے آئرلینڈ اور کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت اور امریکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں روہنگیا کیس، میانمار کٹہرے میں

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘