’تنازعات سے دور ہوں‘ سوناکشی کی شادی کے بعد اسپتال پہنچنے پر شتروگن سنہا نے کس کو پیغام دیا؟

منگل 2 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے سینیئر اداکار و سیاستدان شتروگن سنہا جو اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے بعد بیمار ہوکر اسپتال میں داخل ہوئے ایسے میں شادی کے تقریباً ایک ہفتے کے بعد جب نوبیاہتا جوڑے کو ممبئی کے اسپتال میں دیکھا گیا تو اداکارہ سوناکشی سنہا کے حمل سے ہونے کے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔

تاہم بعد میں واضح ہو گیا کہ سوناکشی سنہا کے والد بھارتی اداکار اور سیاست دان شتروگن سنہا وائرل بخار اور کمزوری کے باعث اسپتال میں داخل ہیں جن کی عیادت کےلیے وہ اسپتال گئی تھیں۔

اداکار شتروگن سنہا نے بھی سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور یو ٹیوبرز کی غیر مصدقہ اور تنازعات سے بھرپور اثر انداز ہونے والی خبروں سے دور خاندان اور دوستوں کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں کیونکہ ان کی صحت اب بحال ہے۔

شتروگن سنہا کا کہنا تھا کہ وہ خاندان اور دوستوں کے ساتھ انڈیا اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلے گئے ٹی20 ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہوئے۔ ویرات کوہلی جو نہ صرف انوشکا شرما کے بلکہ پوری قوم کے ہیرو ہیں ان کو دیکھ کر اچھا لگا۔ بھمرا، ہاردک پانڈیا، کمار یادیو اور روہت شرما کی جنوبی افریکا کے خلاف زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا جو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

انہوں نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما نے درست وقت پر ٹی20 سے ریٹائرمنٹ کا ایک جرات مندانہ فیصلہ کیا ہے، اگلی نسل کے لیے راہ ہموار کرنا واقعی ایک شاندار فیصلہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ یہ انڈیا اور جنوبی افریقہ کا فائنل میچ انتہائی سنسنی خیز اور تفریحی تھا، ہمیں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بھی ان کی بہترین کارکردگی پر سراہنا چاہیے۔

  یہ ایک انتہائی سنسنی خیز اور تفریحی میچ تھا اور ہمیں ٹیم جنوبی افریقہ کو بھی ان کی انتہائی پرعزم کارکردگی کا پورا کریڈٹ دینا چاہیے۔

واضح رہے کہ 23 جون کو شتروگن سنہا کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی دیرینہ ساتھی ظہیر اقبال سے شادی ہوئی تھی جس کے کچھ دن بعد ہی اداکار کی طبیعت خرابی کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ شادی سے قبل یہ افواہیں سامنے آتی رہیں کہ سوناکشی کے والدین ان کے شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوسنیا جنگ: فیس دیکر شہریوں پر ‘تفریحی’ فائرنگ اور قتل کے الزامات کے بعد تحقیقات کا آغاز

وزیرداخلہ محسن نقوی کا کیڈٹ کالج وانا کا دورہ، خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو شاباش

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے