بریڈ پٹ کی فارمولا ون ریسنگ فلم ’F1‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری

اتوار 7 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ کی نئی فارمولہ ون ریسنگ فلم ’F1‘ کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم کے ٹیزر ٹریلر میں ٹریک پر دوڑتی ہائی اسپیڈ ریسنگ کاروں کے مناظر دکھائے گئے ہیں اور پس منظر میں معروف برطانوی بینڈ ’کوئنز‘ کا گانا ’وی ول راک یو‘ پلے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسٹر اینڈ مسز سمتھ، وہ فلم جس نے اداکاروں کی زندگیاں بدل کے رکھ دیں

ٹریلر میں بریڈ پٹ کو ڈائیلاگ بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں، ’ریڈ بل، فراری، مرسیڈیز، ایسٹون اور اب میکلیرن، ان سب کی اسپیڈ صرف سیدھے ٹریک پر ہے، ہم موڑوں پر یہ جنگ لڑیں گے جس کے لیے ہمیں اپنی کار بنانے کی ضرورت ہے۔‘

فلم کو حقیقت سے قریب تر رکھنے کے لیے اس فلم کی شوٹنگ ان دنوں برطانیہ کے ’سلور اسٹون سرکٹ‘ میں کی جارہی ہے جہاں ’برٹش گرینڈ پریکس 2024‘ ریسنگ ایونٹ کے مقابلے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد آپریشن پر ہالی ووڈ نے کتنی فلمیں بنائیں؟

ریسنگ ایونٹ میں جمعہ کو پریکٹس سیشن کے دوران بریڈ پٹ ’F1‘ کے کریو کے ساتھ موجود تھے، اس دوران فلم کے لیے مختلف مناظر بھی فلمائے گئے۔

واضح رہے کہ 60 سالہ بریڈ پٹ کی اس فلم کا فلم بینوں کو لمبے عرصہ سے انتظار ہے۔  فلم کو اگلے برس دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FORMULA 1® (@f1)

فلم ’F1‘ میں بریڈ پٹ کے علاوہ 7 بار کے فارمولا ون چیمپیئن لیوس ہیملٹن بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر جوزف کوسنسکی ہیں جو ’ٹاپ گن میورک‘ جیسی ہٹ فلم بناچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے

نواز شریف ایک بار پھر لندن کے لیے روانہ

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے