پاکستان کے مایہ ناز باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن (ڈبلیو بی او) نے پاکستان سے یوتھ ٹائٹل واپس لے لیا ہے۔
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے باکسر عثمان وزیر نے 27 جون کو بنکاک میں تھائی لینڈ کے باکسر کو ناک آؤٹ کرکے اپنی 13ویں باؤٹ جیتی۔
یہ بھی پڑھیں بنکاک: عثمان وزیر 13 ویں انٹرنیشنل فائٹ جیت کر ناقابل شکست
ان کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی اور حکومت پاکستان کی عدم دلچسپی کے سبب وہ ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے یوتھ ٹائٹل کا دفاع نہ کر سکے اور ان کا اعزاز بغیر دفاع کیے واپس ہوگیا۔
عثمان وزیر نے بتایا کہ اپنی مدد آپ کے تحت باکسنگ میں نام بنایا اور پاکستان کا نام روشن کیا مگر حکومت کا تعاون نہیں رہا۔
یہ بھی پڑھیں 23 سال کی عمر میں پاکستانی باکسر نے حکومتی تعاون کے بغیر 26 تمغے کیسے جیتے؟
’میری کامیابی کے پیچھے میرے والدین کا ہاتھ ہے، جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور میں نے ٹائٹل اپنے نام کیا‘۔
انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ یوتھ کو سپورٹ کرے تاکہ نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔