بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ نے 5 کروڑ کی انعامی رقم لینے سے انکار کیوں کردیا؟

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بھارت کے کوچ راہول ڈریوڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے دی جانے والی 5 کروڑ کی انعامی رقم لینے سے انکار دیا۔

بی سی سی آئی کی جانب سے چیمپیئنز بننے کے فوری بعد یہ اعلان کیا گیا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاتح ٹیم کو 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی مگر وہ کس اعتبار سے تقسیم ہوگی اس بارے میں مکمل خاموشی تھی، تاہم 2 دن قبل بورڈ نے تفصیل جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 15 رکنی دستے کو 5 کروڑ فی کس کے اعتبار سے پیسے دیے جائیں گے جبکہ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی اتنی ہی رقم دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

اس کے علاوہ کوچنگ اسٹاف کے لیے ڈھائی کروڑ فی کس کا اعلان ہوا جبکہ وہ کھلاڑی جن کے نام ٹریولنگ ریزرو کے طور پر سامنے آئے تھے انہیں 1 کروڑ دیے جانے کا اعلان ہوا۔

تاہم راہول ڈریوڈ نے 5 کروڑ کی انعامی رقم لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوچنک اسٹاف کے ہر فرد کو برابر رقم دی جائے۔ انہوں نے بورڈ سے درخواست کی کہ انہیں 5 کروڑ دینے کے بجائے ڈھائی کروڑ دیے جائیں تاکہ کوچنگ اسٹاف کے ہر فرد کو برابری کے اعتبار سے رقم تقسیم ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے راہول ڈریوڈ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈریوڈ کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کے لیے کتنی رقم کا اعلان کیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

واضح رہے کہ ڈریوڈ کی جانب سے پہلی بار ایسا عمل دیکھنے کو نہیں ملا بلکہ 2018 میں جب وہ انڈر 19 ٹیم کی کوچنگ کررہے تھے اس وقت بھی کرکٹ بورڈ نے ان کے لیے بطور کوچ 50 لاکھ جبکہ دیگر سپورٹ اسٹاف کے لیے 20 لاکھ کا اعلان کیا تھا، مگر ڈریوڈ کے کہنے پر ان سمیت تمام اسٹاف کو 25، 25 لاکھ روپے انعامی رقم دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایران کے خلاف کسی حملے کے لیے فضائی حدود یا سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

صدر زرداری کی اماراتی صدر سے ملاقات، پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وائٹ ہاؤس سے وراثت تک صحت کی خبروں کے بیچ ٹرمپ کو ’یاد‘ رکھے جانے کی فکر

ویڈیو

آبنائے ہرمز پر خطرے کے بادل، امریکی بحری بیڑے کی آمد، ایران کا فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟