ننھے ٹک ٹاکر کی بلاول بھٹو سے ملاقات، دونوں کی کیا گفتگو ہوئی؟

بدھ 10 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنے منفرد انداز اور طنز و مزاح کی ویڈیوز سے وائرل ہونے والے ننھے سپر اسٹار ابو بکر کی وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان میں بلاول بھٹو سے ملاقات کی ویڈیو کے چرچے سوشل میڈیا پر شروع ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل بھی ابو بکر نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور جمال رئیسانی سے ملاقات کی تھی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بلاول بھٹو کی آمد کے دوران ننھے ٹک ٹاکر ابو بکر عرف بابا چے کو بھی بلایا گیا، بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ نے ابوبکر سے بلاول کا شکریہ ادا کرنے کو کہا، جس پر بلاول بھٹو نے ابو بکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کا شکریہ کہ آپ یہاں آئے‘۔

مزید پڑھیں: ننھے ٹک ٹاکر کی شکایت رنگ لے آئی، بلوچستان حکومت نے بڑے اعلانات کردیے

خیال رہے حال ہی میں ننھے ٹک ٹاکر ابوبکر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ صحافی و اینکر وسیم بادامی سے شکوہ کرتے نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وسیم بادامی! میں آپ سے بہت ناراض ہوں، آپ نے سب بچوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں بلایا لیکن مجھے شرکت کی دعوت نہیں دی۔

’کیا میں بچہ نہیں ہوں یا مجھ میں ٹیلنٹ کی کمی ہے؟ کیا میں دوسرے بچوں سے کم ہوں؟ کیا میں پاکستان سے نہیں ہوں آپ ایسے کیوں کرتے ہو؟‘

ابوبکر نے مزید کہا کیا مجھے اس لیے رمضان ٹرانسمیشن میں نہیں بلایا گیا کیونکہ میں بلوچستان سے ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میری بات کا برا نہیں ماننا میں آپ سب سے پیار کرتا ہوں۔

ابوبکر کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ننھے ٹک ٹاکر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس مدعو کیا۔ جہاں اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا ٹیلنٹ کسی بھی طرح دیگر صوبوں سے کم نہیں۔ حکومت اپنے باصلاحیت آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے میں مدد اور موقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے ننھے ٹک ٹاکر ابوبکر نے ویڈیوز بنانا کیوں روک دیں؟

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ابوبکر کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا، میرسرفراز بگٹی ان سے پیار و شفقت سے ملے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے چائلڈ ٹک ٹاکر کی صلاحیتوں کے اعتراف میں ایک لاکھ روپے عیدی اور ماسٹر تک تعلیمی کفالت کا اعلان کیا۔

بعد ازاں دوسری جانب نوجوان رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے بھی ننھے ٹک ٹاکر ابوبکر عرف بابا چے سے ملاقات کرتے ہوئے اس کی حوصلہ افزائی کی، اور ننھے ابوبکر کا معروف اینکرپرسن وسیم بادامی سے رابطہ کرایا، جس پر وسیم بادامی نے ابوبکر کو ٹی وی پر لائیو دعوت دینے کی یقین دہانی کروائی۔ وسیم بادامی نے کہا کہ میں آج آپ کو ٹرانسمیشن میں لائیو دعوت دوں گا۔ اگلے سال آپ یکم رمضان المبارک سے ٹرانسمیشن کا حصہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے