امریکا نے 1700 بموں کی کھیپ اسرائیل روانہ کردی

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے 500 پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ اسرائیل روانہ کردی۔

دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بدھ کے روز بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ نے بھاری بموں کی تقریباً نصف کھیپ جاری کر دی ہے جو اس نے مئی سے روکی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: متنازع ہینیبل پروٹوکول: اسرائیل کے جنگی جرائم کی نشاندہی کیسے ہوئی؟

اہلکار کا کہنا تھا کہ بموں کی سپلائی اس خدشے کے پیش نظر روکی گئی تھی کہ کہیں اسرائیلی ڈیفینس فورس  انہیں غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں استعمال نہ کرلے۔

مئی میں وائٹ ہاؤس نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی اور 500 پاؤنڈ وزنی بموں جن کی تعداد بالترتیب 1800 اور 1700 تھی کی کھیپ روکنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے دھمکی دی تھی کہ اگر اسرائیل نے غزہ کے جنوبی شہر رفح میں کوئی بڑا فوجی حملہ کیا تو وہ اضافی جارحانہ ہتھیاروں کی سپلائی روک دیں گے۔

بعد ازاں فریقین نے روکی ہوئی کھیپ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کیے  اور طے پایا کہ فی الحال 500 پاؤنڈ وزنی بم فراہم کردیے جائیں گے جن کی تعداد 1700 ہے جبکہ زیادہ مہلک 2000 پاؤنڈ وزنی بم کا معاملہ بعد میں دیکھا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور ان کے دفتر کے دیگر اہلکار جون کے آخر میں واشنگٹن کے دوروں کے دوران کچھ اختلافات کو ہموار کرنے میں کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ کے شہر خان یونس پر اسرائیلی بمباری کے بعد شہریوں کا انخلا

دریں اثنا ایک امریکی اہلکار نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ 500 پاؤنڈ وزنی بم اسرائیل کے لیے روانہ کردیے گئے ہیں۔ اہلکار نے 500 پاؤنڈ وزنی بم اب تک روکے رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اسی کھیپ کا حصہ تھے جس میں زیادہ مہلک 2000 پاؤنڈ وزنی بم شامل تھے اور ان کے گنجان آبادی پر استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟