’شہریوں سے 10-10 روپے رشوت لیں گے تو یہی عزت ہو گی‘ ڈرائیور نے پولیس اہلکار کے کہنے پر گاڑی نہ روکی، ویڈیو وائرل

جمعرات 11 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے ایک علاقے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار ایک ٹرک ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کر رہا ہے لیکن اہلکار کے سامنے آنے پر بھی ٹرک ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے دوڑا دی۔

ٹرک ڈرائیور کے گاڑی نہ روکنے پر بظاہر ٹریفک اہلکار بھاگ کر پولیس وین میں بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے تاکہ ٹرک ڈرائیور کا پیچھا کیا جائے لیکن وہ گاڑی اسٹارٹ کرنے کی بجائے اس کا دروازہ پکڑے کھڑا رہتا ہے جس پر صارفین کی جانب دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کو گاڑی چلانی نہیں آتی اس لیے وہ ٹرک ڈرائیور کا پیچھا نہیں کر سکا جبکہ چند صارفین ایسے بھی تھے جن کا خیال تھا کہ پولیس اہلکار ٹرک ڈرائیور کے پیچھے اس لیے نہیں گیا کیونکہ وہ وائرلیس پر معلومات کا تبادلہ کر رہا ہے تاکہ اس ڈرائیور کو اگلے ناکے پر پکڑا جا سکے۔

بعض صارفین نے پولیس اہلکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب شہریوں سے 10-10 روپے رشوت لیں گے تو آپ کی یہی عزت ہو گی، ایک صارف نے کہا کہ ٹرک کی نمبر پلیٹ نوٹ کر کے اس پر جرمانہ عائد کر دیں جب ڈرائیور ٹرک کے پیپر رینیو کرانے آئے گا تو اس کو جرمانہ بھرنا پڑے گا جس پر کئی صارفین کا کہنا تھا کہ گاڑی کی حالت دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کے پیپرز ہی نہیں ہوں گے۔

متعدد صارفین نے طنزاً کہا کہ آج پولیس والے کی دیہاڑی نہیں لگی تو کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ افسوس کی بات ہے کہ معاشرے میں پولیس کی اتنی سی عزت ہے کہ کہنے کے باوجود گاڑی نہیں روکی گئی۔ ایک صارف نے پولیس اہلکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسے گاڑی ضرور چلانی آتی ہو گی لیکن پھر اہلکار نے سوچا ہو گا کہ پٹرول ضائع ہو گا اس سے بہتر ہے کسی اور کا شکار کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز