آئی سی سی نے ٹی 20اور ون ڈے کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

بدھ 29 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20میں بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر ہے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا تیسرا اور بابرعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقا کے رائیلی روسو تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی20بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور سری لنکا کے ہاسارنگا دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے.

ٹی20کے ٹاپ ٹین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔ بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاداب خان کا 12 واں نمبر جبکہ حارث رؤف 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی20 کے آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر اور بھارت کے ہاردک پانڈیا کا دوسرا نمبر ہے جب کہ شاداب خان چوتھے نمبر پر ہیں۔

ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم کا پہلا جبکہ ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 3000 پوائنٹس کا اضافہ

پیٹرول کی بچت کے لیے نیا اقدام، طلبہ اور سرکاری ملازمین کو خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں استحکام، ایک سال میں 6.5 ارب ڈالر کا اضافہ

پاکستان کو سستی ایل این جی فراہم کرنے کے لیے عالمی توانائی کمپنیوں کی دوڑ لگ گئی

پروجیکٹ فریڈم کی معطلی: ’پاکستان نے ایک بار پھر بڑا طوفان روک لیا‘

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی