لاہور ہائیکورٹ کا صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم

جمعہ 12 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریری حکم نامہ کے مطابق فیصلے میں بار بار نظر بندی کے احکامات کو عدالتی نظام کو شکست دینے کے مترادف قرار دیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے گوجرانوالہ مقدمے میں گرفتاری کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ میں عدالت نے صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: ’یہ جیل میں ہیں یا پارک میں‘ صنم جاوید کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر کے پاس درخواستگزار کو مقدمے میں نامزد کرنے کے کوئی شواہد نہیں، درخواستگزار کو گجرانوالہ کے مقدمہ میں بدنیتی کی بنیاد پر شامل کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواستگزار کو مقدمے سے فوری طور پر ڈسچارج کیا جاتا ہے، ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے بیان دیا کہ صنم جاوید کے خلاف مزید کوئی مقدمہ درج نہیں، درخواستگزار کو بار بار ایک ہی نوعیت کے مقدمے میں نامزد کرنا بدنیتی ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواستگزار کو رہائی کے بعد بار بار گرفتار کرنا عدالتی نظام کو شکست دینا ہے، جیل میں ہونے کے باوجود درخواستگزار کے نظر بندی کے احکامات جاری ہوئے، ڈپٹی کمشنر لاہور اور گوجرانوالہ نے نظر بندی کے احکامات میں کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت منظور

فیصلے کے مطابق عدالت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی، امید ہے کہ ڈپٹی کمشنرز آئندہ عدالت کو مایوس نہیں کریں گے۔

عدالت نے فیصلے کی کاپی جوڈیشل افسران، آئی جی اور تمام ڈپٹی کمشنر کو بھیجنے کی ہدایت کردی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف آؤٹ پر ردعمل، آئی سی سی کی سلمان علی آغا کے خلاف کارروائی

ایرانی جزیرے پر امریکی حملہ، نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں تعطل کا خدشہ نہیں، وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ

مسجد اقصیٰ کے دروازے 14 روز سے بند ہیں، طاہر اشرفی نے عالم اسلام سے کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

دہشتگرد افغان حکومت نے سرخ لکیر عبور کرلی، صدر مملکت کی شہری علاقوں پر ڈرون حملوں کی مذمت

ویڈیو

مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا، حکومت نے پیٹرول کی قیمت پہلے ہی کیوں بڑھائی؟

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے