پاکستان ریلوے کی کتنی ٹرینیں آؤٹ سورس کی جائینگی اور اس کا عوام کو کیا فائدہ ہوگا؟

ہفتہ 13 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے نے 22 مسافر ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، شالیمار ایکسپریس اور کوئٹہ تا کراچی چلنے والی واحد بولان میل کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، یہ فیصلہ ٹرینوں کے خسارے میں چلنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تین ملکی ریلوے ٹریک معاہدہ، ہمیں بس رُلنے ہی میں ’چس‘ آتی ہے 

مذکورہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جائے گا، مسافر ٹرینوں آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیاں یکم اگست تک درخواستیں دے سکتی ہیں، اے کیٹیگری ٹرینوں کی سیکیورٹی 5 ملین اور بی کیٹیگری کی سیکیورٹی 2 ملین مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلوے کا شمسی توانائی سے مدد لینے کا بڑا منصوبہ، بچت کتنی ہوگی؟

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کے مطابق کنٹریکٹ ان پارٹیوں کو دیا جائے گا جو عوام کو سہولتیں فراہم کریں گی، مسافروں کے حقوق اور سہولتوں کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا، اگر کنٹریکٹرز نے کرائے بڑھائے تو انہیں نوٹس دے کر کنٹریکٹ ختم کردیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل